کچہ کے اغواء کاروں نے ناکہ لگاکر مکینک اور بھٹہ خشت مزدور اغواء کرلیا
رحیم یارخان:کچہ کے اغواء کاروں نے ناکہ لگاکر مکینک اور بھٹہ خشت مزدور اغواء کرلیا۔نامعلوم مقام پر منتقل، اغواء کاروں نے دوسرے بھائی اور کار سوار دیگر افراد کو چھوڑدیا۔
پولیس نے مکینک کے اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں اندراج کرلیا، جبکہ بھٹہ خشت مزدور کے اغواء کی شکایت پر کارروائی شروع کردی،
صادق آباد کے رہائشی نادرسرور نے پولیس پکار15پر اطلاع دی کہ وہ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ کار پر کشمور(سندھ) سے گاڑی کاکام کرنے کے بعدواپس آرہے تھے کہ موسی نگرعزیز فارم کے نزدیک سڑک پر درخت گرا کر سڑک بند ہونے کے باعث جیسے ہی انہوں نے بریک لگائی توفصل کماد میں گھات لگاکر بیٹھے 7نامعلوم اغواء کار آگئے اور اسلحہ کی نوک پر چونگی نمبر12کے رہائشی کارمکینک واجد رمضان کو اغواء کرکے فرارہوگئے،
دوسری واردات بستی محمدحنیف گوپانگ کے رہائشی بھٹہ خشت مزدوحقیقی بھائیوں شاہنوازاورعبدالستار کے ساتھ پیش آئی جو بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے کے لئے جارہے تھے کہ اسی دوران 6نامعلوم اغواء کاروں نے انہیں اغواء کرلیا، چوک چدھڑکے نزدیک اغواء کاروں نے اسے چھوڑدیا
جبکہ اس کے بھائی عبدالستار کو اغواء کرکے فرارہوگئے، پولیس نے کارمکینک کے اغواء کامقدمہ بھائی حامد علی کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف درج کرلیا جبکہ بھٹہ خشت مزدو کے اغواء کی شکایت کے باوجود تاحال پولیس نے مقدمہ کااندراج نہ کیا ہے۔ رضوان اختر چوہدری نوائے وقت میڈیا گروپ رحیم یار خان