رحیم یارخان میں 3افراد کی اقدام خود کشی
رحیم یارخان : گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو 3 افراد کا اقدام خود کشی‘ ہسپتال منتقل۔
خانپور کی 17 سالہ رباب بی بی‘ 16 سالہ شمیم بی بی‘مسلم چوک کی 18 سالہ ریحانہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلا سپرے اور تیزاب پی لیا‘ حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔