پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 لاکھ 40 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا

رحیم یارخان : تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 لاکھ 40 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، دوران تفتیش ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ بھی برآمد۔


تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ آئیر پورٹ چوہدری محمد یونس اور ان کی ٹیم میں شامل اے ایس آئیز محمد سجاد، محمد طیب اور ٹیم نے تین مخلف کارروائیوں اور مقدمات کی تفییش کے دوران پہلی کارروائی میں ملزمان جمشید عرف مٹھو گوپانگ اور عدنان گوپانگ کے خلاف تین سرقہ بالجبر کے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے 2 لاکھ چالیس ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ دو عدد پسٹل 30 بور اور متعد روند برآمد کیے،

دوسری کارروائی میں ملزمان ظہور احمد میتلا، ظہور احمد میتلا اور طارق رند کے خلاف چوری کے مقدمہ کو یکسو کرتے ہوئے 2 لاکھ مالیت کا سرکاری ٹیوب ویل برآمد کر لیا

جبکہ ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ ناجائز پستول بارہ بور اور متعدد کارتوس بھی قبضہ پولیس میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ تیسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزم احمد ارائیں کو گرفتار کیا گیا

جس سے دوران تفییش واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور و روند برآمد کر لیے گئے ہیں  جبکہ حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے،

ایس ایس او چوہدری محمد یونس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان کی زیر نگرانی علاقہ تھانہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button