جنریٹر کی سپارکنگ سے آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی
رحیم یارخان:جنریٹر کی سپارکنگ سے آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی‘
لپیٹ میں آکر دوافراد جھلس کر زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔
گذشتہ شب قومی شاہراہ پر خورشید آباد کے نزدیک عثمان ظفر آئل ایجنسی جوکہ غیرقانونی طور پر قائم کرکے کاروبار کیا جارہا تھا‘
پر رات کے وقت جنریٹر کے ذریعے نامعلوم گاڑی سے پٹرول نکال کر منتقل کیا جارہا تھا کہ جنریٹر کی سپارکنگ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایجنسی میں موجود سامان مکمل طورپر جل کر خاکستر ہوگیا۔
لپیٹ میں آکر موضع موہل کا رہائشی 35سالہ عبدالرزاق اور سجاد احمد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیوکی مدد سے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے