رحیم یارخان میں ہفتہ اتوار کو موسم کیسا رہے گا
ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ملتان،رحیم یارخان ، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان کے اضلاع میں آ ندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اورلاہور میں بھی تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
اتوار کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ ،شما ل مشرقی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 47اوردالبندین میں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔