انصاف اور میرٹ سب کے لیے برابر اور بلا تفریق ہونا چاہیے,ڈی ایس پی سٹی محمد اسلم خان
رحیم یارخان : ڈی ایس پی سٹی محمد اسلم خان نے کہا کہ سرکل ایس ایچ او اور انوسٹی گیشن افسران جرائم کے خاتمے کے لیے کمر کس لیں،
انصاف اور میرٹ سب کے لیے برابر اور بلا تفریق ہونا چاہیے، جو اہلکار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے سرآنکھوں پر ٹائم پاس کارکردگی نہیں چلے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل میں بطور سرکل پولیس آفیسر چارج سنبھالنے پر سرکل ایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن افسران، محرران اور فرنٹ ڈیسک سٹاف سے ہونے والی پہلی میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سٹی سرکل ضلع کا منہ ماتھا ہے یہاں پر ہونے والی کوئی بھی واردات اور بد امنی ضلع بھر پر اثر انداز ہوتی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام افسران و اہلکار ایک ٹیم بن کر کام کریں اور اس سلسلہ میں اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں، صلاحیتوں اور تجربہ کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے سرکل سے جرائم کے خاتمے کے لیے کمر کس لیں اور عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات ایک کر دیں،
انہوں نے کہا کہ تمام مقدمہ محض حقائق اور میرٹ پر درج کئے جائیں اور انصاف سب کے یکساں اور بلا تفریق ہونے کو یقینی بنایا جائے،
اس کے لیے ضروری ہے کہ طمع نفسانی کو بالا تاق رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی پر توجہ مرکوز کی جائے اور اپنی معاشرے میں اہمیت اور حثیت کو سامنے رکھتے ہوئے بہتر سے بہتریں کارکردگی کی جانب گامزن رہا جائے،
انہوں نے کہا کہ جو بھی پولیس افسران و اہلکار سرکل میں بہتریں خدمات سرانجام دے گا وہ ان کے سر ماتھے پر ہو گا اور اس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے اور کروائی جائے گی سرکل میں ٹائم پاس کارکردگی نہیں چلے گی ہم پر انتہائی اہم ذمہ داری عائد کہ ہم لاکھوں جانوں اور ان کے مال کے محافظ ہیں وہ امید کرتے ہیں کہ ہر ٹیم ممبر اپنے حصے کا کام بخوبی سرانجام دینے کے لیے بھر پور محنت کرے گا۔
معذور شخص کی کھلی کچہری میں آمد ڈی پی او اسد سرفراز کرسی چھوڑ اٹھ کھڑے ہوئے۔ معذور شخص کے پاس جا کر اس کی درخواست سنی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے نام کاروائی کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس سے عوام الناس کو خاطر خواہ استفادہ حاصل ہو رہا ہے، گزشتہ روز بھی وہ ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد لیے کھلی کچری میں درخواستیں سن رہے تھے کہ اچانک تین پہیوں والی موٹر سائیکل پر سوار ایک معذور شخص کو کھلی کچری کی جانب آتا دیکھ کر انہوں نے کرسی چھوڑ دی اور معذور شخص کے پاس احاطہ کچری کے باہر جا پہنچے اور اس کی آمد کا احوال لینے ہر معذور شخص نے بتایا کہ اس کا نام محمد سلیم ہے اور وہ جناح پارک تھانہ بی ڈویژن کا رہائشی ہے اور ایکسیڈنٹ کی وجہ سے 2019 سے دونوں ٹانگوں سے معذور ہو چکا ہے
اس کا والد سرکاری نوکری سے ریٹائرڈ ہوا تھا جس پر ایک تعلق دار نے جھانسہ دیکر اس کی پنشن کی رقم تقریباً چار لاکھ سے زائد ہتھیالی اور خرد برد کر لی کچھ رقم واپس کی جبکہ دولاکھ سے زائد کی رقم خرد برد کر چکا ہے اور واپسی سے انکاری ہے
جس پر ڈی پی او اسد سرفراز نے ایس ایچ او بی ڈویژن کے نام قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پی ایس او سیف علی کو مسلسل فیڈ بیک لینے کہ ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرہ کا کمزور اور سپیشل طبقہ ہے اس لیے ان کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر ہونا لازم ہے۔