رحیم یارخان میں گندم سات لاکھ ایکڑرقبہ پر کاشت کی جاتی ہے

 رحیم یارخان :گند م ضلع رحیمیار خان کی کی ایک اہم فصل ہے جو تقریبا سات لاکھ ایکڑرقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار38 من ہے جس میں اِضافے کی کافی گنجائش ہے کیونکہ بہت سے ترقی پسند کاشتکار 60 من سے methandienone half lifeBuying Testosterone Enanthate online زیادہ پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔

گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں پرانی اِقسام کی کاشت، کھادوں کا غیر متوازن استعمال اور روائتی طریقہ کاشت ہے۔گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکار نئی اقسام جو جدید طریقے سے کاشت کریں اور کھادوں کی سفارش کردہ مقدار کا بروقت اِستعمال کریں۔گندم کی منافع بخش کاشت کے لیے ڈی اے پی کھاد کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ڈی اے پی کے استعمال سے جڑوں کا نظام بہتر ہوتا ہے.سٹوں کی لمباٗئی زیادہ ہوتی ہے۔ سٹوں میں دانوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور دانے کاوزن بڑھتا ہے جس سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے اِن خیالات کا اِظہارعبدالجلیل جروار، مینجر فارم ایڈوائزری سنٹر رحیمیار خان نے چک نمبر 144پی، منٹھارمیں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے گندم کی منافع بخش کاشت بارے منعقدہ فارمرمیٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ندیم اختر سینیر ایگزیکٹو مارکیٹنگ (ایگری سروسز) رحیمیارخان نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا اور زیادہ پیداوار لینے کے لیے مختلف کاشتی امور پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کا شتکار زمین کی تیاری پر توجہ دیں۔تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کھادیں اِستعما ل کریں۔۔اِس مقصد کیلئے ایف ایف سی سونا یوریا، سونا ڈی اے پی کے ساتھ ایف ایف سی ایس او پی، ایف ایف سی ایم او پی، سونا زِنک اور سونا بوران کاشتکاروں کو فراہم کر رہی ہے۔ گندم کی  60من سے ذائد پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار 2.0 بوری سوناڈی اے پی  یاایف ایف سی ڈی اے پی،0 1. بوری ایف ایف سی ایس او پی یا ایم او پی اور 2.0  بوری سونا یوریا فی ایکڑ اِستعمال کریں۔ اجزائے صغیرہ کی کمی پوری کرنے کیلئے 7.5 کلوگرام سونا زِنک اور 3 کلوگرام سونا بوران فی ایکڑ اِستعمال کریں۔ کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کابروقت تدارک یقینی بنائیں اور بروقت مناسب آبپاشی کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کمپنی کی کھادیں ہمیشہ مقرر کردہ ڈیلروں سے خریدیں اور کھاد خریدتے وقت سیکیورٹی سیل اور سلائی چیک کریں۔ کاشتکاروں نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا علاقے میں بروقت بلٹز پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button