بھارتی سرحدپار کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہونیوالا گرفتار

رحیم یارخان:چولستانی علاقہ بھارتی سرحدپار کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بنگلہ دیشی شہری کورینجرزاہلکاروں نے گرفتارکرلیا‘

بھارتی کرنسی برآمد‘ کارروائی کے لئے پولیس کے ہوالے‘ مقدمہ درج کرلیاگیا‘
چولستانی علاقہ کوڑے والاچوکی پرتعینات رینجرزاہلکاروں ڈی جی ڈی مقصود‘ لائنس نائیک رستم خان اورسپاہی ڈی جی

احمد نے گشت کے دوران سرحدپارکرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے چٹاگانگ بنگلہ دیش کے رہائشی محمدسراج کوغیرقانونی طورپر سرحدپارک کرکے داخل ہونے پر حراست میں لے لیا‘

دوران حراست ملزم محمدسراج سے بھارتی کرنسی بھی برآمدہوئی‘

بعدازاں ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لئے جانے والے محمدسراج کوپولیس کے حوالے کردیاگیاجس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button