خواتین کا عالمی دن:خواجہ فرید یونیورسٹی آگاہی واک کا انعقاد

رحیم یارخان ( محمد عقیل اظہر) خواتین کو خود مختار کئے بنا پائیدار ترقی حصول ممکن نہیں تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شمولیت قوموں میں خوشحالی کی بنیاد فراہم کرتی ھے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلرخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ آگاہی واک میں کیا ۔
واک کا اہتمام شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز نے شعبہ کی سربراہ میڈم ثمینہ ثروت کی زیر نگرانی میں کیا تھا۔ اس موقع پر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے انجینئرنگ کے شعبہ جات میں داخلہ لینے والی تمام طالبات کو سو فیصد سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔
طالبات نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ واک میں شریک اساتذہ اور طلباء شعبہ سے ہوتے ہوئے وائس چانسلر آفس پہنچے جہاں ان کی ملاقات پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر سے ہوئی۔ طلباء سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے تمام طلباء کو 100% وظیفہ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکالرشپ سے والدین کا بوجھ کم ہوگا اور اس سے طالبات خصوصاً جنوبی پنجاب کی طالبات کے لیے علم حاصل کرنا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی میں خواتین کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔
خواتین اساتذہ ہوں یا طالبات، انہیں مکمل تحفظ اور مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات اور خواتین ملازمین کو ایک ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہےجس میں وہ باوقار طریقے سے اپنا مستقبل روشن کر سکیں۔
انہوں نے معاشرے میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماؤں کی تربیت ہی قوموں کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔
انہوں نے خواتین کی محنت سے کام کرنے، امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں لینے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی عادت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ محنت کریں، اپنے وقار پر سمجھوتہ نہ کریں اور اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کریں۔

اس موقع پر میڈم اقصیٰ، میڈم عذرا اور دیگر خواتین اساتذہ، ایڈمن سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button