رحیم یارخان

گندم کی پیداوارمیں اضافے کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا

رحیم یارخان کپاس اورگنے کی سب سے بہترین اور زیادہ پیداوار میں ضلع رحیم یارخان ملک بھرمیں ٹاپ پرہے جبکہ اس حوالے سے گندم میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل ہے ۔

تاہم گندم کی پیداوارمیں بھی ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے اس کی خوراک کاخاص خیال کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارزرعی ماہرو سی ای اووسیلہ پیسٹی سائیڈزحافظ نصیرالدین آصف نے مقامی ہوٹل میں گندم کی پیداوارمیں اضافے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ گندم کی فی ایکڑپیداوارمیں اضافے کیلئے گندم کے مختلف مراحل کو سمجھنا ناگزیرہے اوراس کے مطابق اس کی خوراک کا خاص خیال کرناہوگااورپاکستان میں خصوصاًضلع رحیم یارخان میں گندم کی کاشت اوراس کی دیکھ بھال کوعالمی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرناہوگا۔حافظ نصیرالدین آصف نے مزید کہاکہ ضلع رحیم یارخان میں زرعی پیداوار میں اعلیٰ معیاراوراس کی پیداوارمیں اضافے میں اس کی ان پٹس کابھی بڑاہاتھ ہے اورجو اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع میں معیاری زرعی ادویات دستیاب ہیں۔اس موقع پر انہوںنے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button