ترقی کی خوش آئند لمحہ ہوتا ہے جو کہ مزید اور نئی ذمہ داریوں کا متقاضی ہو تا ہے,ڈی پی او

رحیم یارخان :ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ ترقی کی خوش آئند لمحہ ہوتا ہے جو کہ مزید اور نئی ذمہ داریوں کا متقاضی ہو تا ہے۔ اختیار اللہ کی عطا ہے عوام الناس کو میرٹ اور انصاف دے کر اس عنایت کا حق ادا کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بی ڈویژن میں تعینات تفتیشی آفیسر عبدالغفار کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہونے پر رینک لگانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی سروس اور زندگی میں پے در پے کامیابی اور ترقی کے لمحات بلا شبہ اس کے لیے خوشی کا باعث ہوتے ہیں لیکن پولیس فورس میں ترقی کا مطلب ڈو مور ہوتا ہے،

ہر آنے والا رینک آپ کی ذمی داریوں میں اضافہ کرتا ہے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نت نئی جہت درپیش ہوتی ہے،

انہوں نے سب انسپکٹر کو کہا کہ ان کی طرف سے ترقی کی بہت مبارک ہے اور ان کی نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں کہ اللہ اس عہدے کی ذمہ داریوں کے عہدہ براء ہونے کے لیے آپ کو صلاحیت بخشے،

اس موقع پر ریڈٖر ٹو ڈی پی او انسپکٹر ملک منظور احمد، او ایس آئی انسپکٹر محمد صدیق اور قاضی انعام اللہ چاچڑ بھی موجود تھے جنہوں نے عبدالغفار کو ترقی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پولیس کی ناکہ بندی بین الاضلعی منشیات فروش 1 کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار۔ تھانہ صدر خان پور کے سب انسپکٹر محمد رمضان مخبر کی اطلاع پر کامیاب ناکہ بندی کی۔

 ڈی ایس پی سرکل خان پور امجد جاوید کمبوہ نے ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات کے مطابق سرکل کے تمام تھانوں کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف الرٹ کر رکھا ہے

ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور بلال احمد قریشی کی زیر ہدایت سب انسپکٹر محمد رمضان گشت و پڑتال جرائم کے سلسلہ میں علاقہ میں موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر انہوں نے ٹھل لعلو والا پر ناکہ بندی کر کے نشاندہی کردہ کار کو روکنا چاہا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی

جس پر فوری کارروائی سے کار سوار کو قابو کیا گیا جس کا نام محمد رمضان خان اکا خیل سکنہ خان والی سمہ سٹہ روڈ معلوم ہوا جامہ تلاشی پر 1018 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر اسے حسب ضابطہ گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی آفیسر نے زیر تفتیش ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمد کر لیا، تھانہ ظاہر پیر کے اے ایس آئی محمد آصف نے ملزم عرفان کھوسہ سے پسٹل 30 بور اور 2 روند برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ظاہر پیر میں تعینات اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ نمبر 599/21 میں زیر حراست ملزم عرفان کھوسہ کے دوران تفتیش انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور اور 2 روند اس کے بھانہ مویشی کے کمرے میں پڑے صندوق سے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درک کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کی فوری کارروائی شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج۔ سہجہ کے سب انسپکٹر شکیل احمد کی مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی۔

تھانہ سہجہ میں تعینات سب انسپکٹر شکیل احمد کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ پیر بخش نامی منشیات فروش سہجہ پھاٹک کے قریب شراب کی فروخت کے لیے موجود ہے جس پر انہوں نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم کو  جیری کین سمیت گرفتار کر لیا جس سے 16 لیٹر شراب برآمد ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پروفیسر محمد سلیم لغاری کو پرنسپل شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج تعینات ہونے پر ڈی ایس پی ایاز محمود لغاری ی مبارک باد۔ مبارک باد کے لیے ارشد نواز نائب پی آر او اور صدیق چوہان پر مشتمل وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پروفیسر محمد سلیم لغاری کو پرنسپل شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج تعینات ہونے پر ڈی ایس پی ایاز محمد لغاری نے ارشد نواز نائب پی آر او اور صدیق چوہان کو گلدستہ اور مبارک باد کے پیغام کے ساتھ ان کے دفتر بھیجا جنہوں نے محمد سلیم لغاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ان کو ایاز محمود لغاری کی جانب سے گلدستہ، نیک خواہشات کا پیغام اور مبارک باد پیش کی جس پر سلیم لغاری نے ایاز محمود لغاری کے لیے شکریہ کا پیغام دیا

جبکہ ارشد نواز اور صدیق چوہان نے انہیں اپنی جانب سے پھولوں کے ہار پہنا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button