ریٹائرڈڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی بیٹی کواغواء
رحیم یارخان:ریٹائرڈڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکی 25سالہ ذہنی توازن درست نہ رکھنے والی بیٹی کواغواء کرلیاگیانامعلوم مقام پر منتقل‘ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی‘
ریٹائرڈ سپورٹس آفیسرمحمداسلم نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ ریٹائرڈآفیسرہے اورمڈدرباری کے علاقہ میں اپنے اہل خانہ سمیت رہائش پذیرہے‘
اس کی25سالہ بیٹی سحرش صدیق جس کاذہنی توازن درست نہ ہے‘ اچانک لاپتہ ہوگئی‘اپنی مددآپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پراسے شبہ ہے کہ اس کی بیٹی سحرش صدیق کواغواء کرلیاگیاہے‘
پولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کارون کی خلاف مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی۔