تازہ ترین خبروں کے لئے موبائل ایپ ڈاون لوڈکریں

ڈوان لوڈ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے دفتر میں لڑائی کا معاملہ، مقدمہ درج

رحیم یارخان:سابق لیگی ممبران اسمبلی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی تنازع‘ سابق لیگی ممبران سمیت100سے زائدافراد کے خلاف ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے‘دفترمیں داخل ہوکرمارپیٹ کرنے‘ توڑپھوڑکرنے‘ یرغمال بنائے رکھنے‘ خوف وہراس پھیلانے‘ پرپولیس نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

Mian imtiaz ahmed PMLN

 ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی عرفان انورنے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ اپنے ماتحت سٹاف اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کے ہمراہ اپنے دفترمیں فرائض کی ادائیگی میں مصروف تھاکہ اسی دوران سابق ممبرقومی اسمبلی مسلم لیگ ن میاں امیتازاحمد جوکہ ان سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میونسپل کمیٹی کی اراضی پرقبضہ کرنے والے عناصر ثاقب وڑائچ‘ طارق وڑائچ‘ توقیرخان وغیرہ کوتحفظ فراہم کرنیوالوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کی کوشش کی انکار کرنے پر سابق ممبرقومی اسمبلی میاں امتیازاحمد‘ سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمودالحسن چیمہ‘ سمیت 100سے زائد افراد نے دفترمیں داخل ہوکراس کے عملہ کوتشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ دفترکی املاک کونقصان پہنچانے‘ توڑپھوڑ کرنے اورگھنٹوں یرغمال بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس سے حکومت کے قانونی کام میں رکاوٹ پیدا کی‘

پولیس نے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کی مدعیت میں سابق ممبرقومی اسمبلی مسلم لیگ ن میاں امتیازاحمد‘سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمودالحسن چیمہ‘ سمیت 100سے زائدافراد کے خلاف سنگین دفعات کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوشتہ روز ٹیلی فون نہ سننے پرسابق ممبرقومی اسمبلی میاں امتیازاحمد اور ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی عرفان انورکے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اورنوبت ہاتھاپائی تک جاپہنچی تھی۔

دوسری جانب سابق ممبرقومی اسمبلی مسلم لیگ ن میاں امتیازاحمد نے آج اپنی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس طلب کیاہے لیگی ممبران اسمبلی اور ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بڑے مسائل کوجنم دے سکتی ہے

اک نظر

Back to top button