ایپکا ضلع رحیمیار خان کی تقریب حلف برداری
رحیم یارخان : ایپکا ضلع رحیمیار خان کی جانب حلف برداری کا انعقاد، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد شفیق نے حلف لیا،
چوہدری آصف مجید ایم پی اے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، میاں عامر شہباز رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی رہنما حسن نواز نیازی، چوہدری افتخار وڑائچ، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری زاہد گجر تقریب میں مہمان اعزاز چوہدری اعجاز شفیع، چوہدری اظہر، کے علاوہ ایپکا پاکستان کے مرکزی چئیرمن رانا اقبال نون، ایپکا جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم اظہر گیلانی، ایپکا سندھ کی قیادت تقریب حلف برداری خصوصی شریک ہوئے۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 نومبر 2021 کو ووٹ کے ذریعے منتخب ہونے والی قیادت جسمیں ضلعی صدر ایپکا چوہدری بوٹا عابد، جنرل سیکرٹری ندیم خان درانی، سینئر نائب صدر رانا قاسم، میاں ساجد الرحمن، سید شکیل شاہ، جونئیر نائب صدر کے لیے اصغر وسیر، اعجازِ محمود دھکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری مسعود احمد دستی، پریس سیکرٹری محمد احمد سیف ببر، ایڈیشنل پریس سیکرٹری وقار خان نیازی، فنانس سیکرٹری حسن محمود چوہدری اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں چاروں تحصیل کے اہلکاروں کے ضلع رحیمیار خان کی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تمام ضلعی آفیسرز کی شرکت کی۔
ایپکا کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے علاوہ، پنجاب اور دیگر قائدین بھی پروگرام میں شریک ہوئے