آنکھوں کی بینائی سے محروم طالب علم کو کالج میں ویلکم کیا گیا

رحیم یارخان:خواجہ فرید گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں سال اول میں داخلہ لینے والے آنکھوں کی بینائی سے محروم طالب علم خرم قیوم کوکالج میں خوش آمدید کہتے ہوئے پرنسپل خواجہ فرید کالج اجمل بھٹی، سماجی و سیاسی رہنماء منیبہ شاہد اورسماجی رہنماء فرحان عامرنے کہامعذورافرادکو بنیادی حقوق کے حصول تک رسائی اوران کے مسائل کے حوالے سے تعاون کرناہرشہری وادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پرپرنسپل اجمل بھٹی نے بینائی سے محروم طالب علم کوپھولوں کے ہارپہنائے اورکہا کہ کالج نے ایسے جذبے سے پھرپورطلبہ کی بہترین رہنمائی کی ہے حصول علم کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں طالب علم خرم قیوم سکول کے ادوارمیں وزیر اعلی تقریری مقابلے سمیت متعدد انعامات جیت چکے ہیں

سماجی رہنماء فرحان فرحان عامر نے پرنسپل ادارہ کاشکریہ اداکیاجنہوں نے لیکچرریکارڈ کرنے لیے موبائل کی اجازت دیتے ہوئے اپنے ہم قسم تعاون یقین دلایا۔اس موقع پرمنیبہ شاہد نے بھی کالج انتظامیہ کے تعاون کوسراہا اورکہا کہ وہ طالب علم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں ہماراہرقسم کاتعاون جاری رہے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button