ایپکا الیکشن رحیم یارخان کے امن گروپ کی پہلی کامیابی، ٹاس پر انتخابی نشان جیت لیا
رحیم یارخان:ایپکا الیکشن رحیم یارخان کے امن گروپ کی پہلی کامیابی، ٹاس پر انتخابی نشان جیت لیا۔ اللہ پاک کی اور ممبران ایپکا کے ووٹوں سے مخالفین کو ناقابل فراموش شکست دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار امن گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری محمد بوٹا عابد ، امیدوارجنرل سیکرٹری ندیم خان درانی نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ مخالفین جلد میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیو نکہ وہ الیکشن ضابطہ اخلاق اور اخلاقی قدروں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ امن گروپ الیکشن کے میدان میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔
انہوں نے کہاکہ مخالفین جلد میدان چھوڑ کر بھاگ جائیں گے کیو نکہ وہ الیکشن ضابطہ اخلاق اور اخلاقی قدروں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ امن گروپ الیکشن کے میدان میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔
انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے گروپ کا نام امن گروپ ہے اور ہم ان شااللہ امن کے ساتھ الیکشن میں مخالفین کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ۔
الیکشن کمشنر نے ایپکا الیکشن کے لیے حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں چوہدری محمد بوٹا عابد صدارتی امیدوار ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج سے سینئر نائب صدارت اول کے امیدوار رانا محمد قاسم، محکمہ زراعت سے میاں ساجد الرحمن، میونسپل کمیونٹی رحیم یارخان سے سینئر نائب صدر سوم کے لیے ریاض احمد جتالہ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ لیاقت پور سے جونیئر نائب صدر اول کے لیے محمد اصغر وسیر، ڈی سی آفس سے جونیئر نائب صدر دوم کے لیے راجہ عامر طفیل ، محکمہ لوکل گورنمنٹ تحصیل صادق آباد سے سیکرٹری یونین کونسل اعجاز احمد خان دھکڑ سینئر نائب صدر سوم، محکمہ تعلیم سے جنرل سیکرٹری کے لیے ندیم خان درانی، محکمہ تعلیم سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لیے مسعود احمد خان دشتی، ضلع کونسل سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لیے محمد واثق پیرزادہ، پریس سیکرٹری کے لیے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے محمد احمد سیف خان ببر ، ایڈیشنل پریس سیکرٹری کے لیے محکمہ صحت سے وقار خان نیازی ، محکمہ تعلیم سے فنانس سیکرٹری کے لیے حسن محمود چوہدری اور محکمہ ٹیوٹا سے آفس سیکرٹری کے لیے عاطف عزیز کے نام شامل ہیں۔
فاروق احمد خان کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ریٹائرمنٹ، ایپکا کی جانب سے محکمہ انہار کے سبزہ زار میں پروقار میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب میں ضلع بھر کے مختلف محکمہ جات سے ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت، تقریب میں عبدالواحد سپرنٹنڈنٹ ا یجینئرنگ اور ایکسین چوہدری عبدالستار مہمان خصوصی تھے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد بوٹا نے کہاکہ ریٹائر ہونے والے آفیسر فاروق احمد خان نے انتہائی بھرپور انداز میں ایمانداری کے ساتھ مدت ملازمت مکمل کی۔
ان کی خدمات کو محکمہ میں تادیر یاد رکھا جائیگا۔ تقریب میں شریک تمام محکمہ جات کے ملازمین نے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ فاروق احمد خان کو نیک خواہشات کے ساتھ دیگر تحائف سے بھی نوازا ۔ ایپکا کی جانب سے تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانے کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔