رحیم یارخان :کرونا ویکسین نہ لگائے جانے پراوورسیز پاکستانیوں کااحتجاج کیا ہے

رحیم یارخان  : تحصیل لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود کرونا ویکسین نہ لگائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے،

overseas pakistan
overseas pakistan

اوورسیز پاکستانیوں محمد شعیب اختر، حاجی معین اختر، ملک تیمور جوئیہ، خورشید احمد، شہزاد احمد، محمد ماجد، محمد جاوید اور جاوید جگلانی نے پریس کلب لیاقت پور آکر بتایا کہ وہ ایک عرصہ سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر کے بھاری زرمبادلہ پاکستان بھجوا رہے ہیں کرونا صورتحال کی وجہ سے وہ چھٹی پر پاکستان آئے ہوئے ہیں حکومت نے
اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ دکھا کر فوری ویکسینیشن کی سہولت کا اعلان کیا

جس پر وہ درجنوں افراد کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں قائم ویکسینیشن سنٹر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ایسی کوئی ہدائت موصول ہونے نہ ہی ان کے پاس سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین موجود ہے اوور سیز پاکستانی روزانہ سنٹر کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،

ہسپتال کے ایم ایس اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر بھی بے بس نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے اوورسیز پاکستانیوں کی چھٹیاں ختم اور ان کے ٹکٹ کنفرم ہو چکے ہیں

مگر پاکستانی محکموں کی روائتی بے حسی اور غفلت نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سعودی حکومت سے پاکستان میں دستیاب ویکسین کی منظوری لے تاکہ لوگ مشکلات اور پریشانی سے نکل سکیں، انہوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button