لیاقت پور کے دریائی علاقہ میں یو این کی جانب سے غریب افراد کو گھر بناکر دینے کا فیصلہ
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف سے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر یونائیٹڈ نیشن پاکستان جولین ہرنیز کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔یونائیٹڈ نیشن کے ضلع میں عوامی فلاح وبہبود کے جاری پروگرامز پر تفصیلی گفتگو۔
ڈپٹی کمشنر نے لیاقت پور کے دریائی علاقہ میں یو این کی جانب سے غریب افراد کو گھر بناکر دینے سمیت ارلی چائلڈ ایجوکیشن پروگرام کو سراہا جبکہ اس موقع پر انہوں نے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہر نیز کو ضلع میں نیوٹریشن، ہیلتھ اور صاف پانی کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یو این ضلع رحیم یار خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹس اور ہیلتھ و ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کے لئے تعاون کرے۔
ملاقات میں پنجاب ہیومن کیپٹن انویسٹمنٹ پوگرام کے احداف بارے بھی گفتگو ہوئی۔ریڈیڈنٹ کوارڈینیٹر یو این پاکستان جولین ہرنیز نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی مہم کو تیزی سے جاری رکھا جائے، فیلڈ ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروا کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دیں۔
اجلاس میں سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ضلعی فوکل پرسن محمد یوسف سمیت محکمہ زراعت، فشریز، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن، کالجز، ماحولیات اور دیگر محکموں کے افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کے افسران انسداد ڈینگی مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی متعلقہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل کے ساتھ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد کریں اور اپنی تحصیلوں میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے محکموں کی سرویلنس کا چیک کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی کاؤنٹرز اور آئسولیشن وارڈ مختص کئے جائیں اور ہسپتالوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئے۔
اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں مقامی سطح پر ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم دیگر اضلاع سے 90ڈینگی سے متاثر ہوکر آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے وافر مقداد میں ادویات دستیاب ہیں۔