نوسر باز کیفے سجاول سے 40 ہزار چرا کر فرار ہوگئے
رحیم یارخان : نوسر باز کیفے سجاول سے 40 ہزار چرا کر فرار ہوگئے ،کیمرے کی آنکھ نے سب کیپچر کر کیا ۔یہ واقع کوٹ سمابہ میں پیش آیا جہاں پر کیفے سجاول شاپ سے دو نوسر باز دکاندار کو چالیس ہزار کا چونا لگا گئے دکاندار عبداللہ نے بتایا کہ نوسر باز باتوں میں الجھا کر پرس چرا کر لے گئے
جس میں چالیس ہزار کے قریب رقم موجود تھی،اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوسر باز 125 بائیک پر آتے ہیں ان میں سے ایک دکان کے اندر داخل ہوکر کر مختلف اشیا خریدنے کے بہانے دکاندار کا دھیان الجھا کر کائونٹر پر پڑا پرس چرا کر ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو جاتا ہے ۔دکاندار عبداللہ نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سمابہ سے اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے نوسر باز کو ٹریس کر کہ ریکوری کروائی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔