رحیم یارخان: میانوالی قریشیاں میں خوف ناک حادثہ
رحیم یارخان ریسکیو 1122 : میانوالی قریشیاں میں ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں 1 شخص موقع پر جانبحق ہوگیا ، موٹروے پولیس کی جانب سے 1122کی ایمبولینس طلب کی گئی۔
ریسکیوایمبولینس کے موقع پر پہنچے سے پہلے ہی موٹروے پولیس ڈیڈ باڈی کپڑے میں لپیٹ کر رکشہ کےاوپر منتقل کردی تھی۔
ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو ایمبولینس میں منتقل کرنے کی کوشش کی جو کہ تصاویر سے واضح ہے لیکن لواحقین اور لوگوں نے یہ کہہ کر روک دیا کہ باڈی مختلف پارٹس میں تقسیم ہے اس لیے ایمبولینس میں منتقل کرنے سے اس کے پارٹس بکھر سکتے ہیں جس سے لاش کی بے حرمتی ہوگی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بار بار اصرار کیا لیکن وہ نہ مانے- لواحقین اور موٹروے پولیس کی مرضی سے لاش کو رکشہ پر لے جایا گیا۔ ریسکیواہلکاروں نے ایمبولینس کے ساتھ رورل ہیلتھ سینٹرمیانوالی قریشیاں منتقل ہونے تک اسے کور فراہم کیا تاکہ لواحقین کو ضرورت کے وقت مدد دی جاسکے۔
سوشل میڈیا پر یہ کلپ بغیر حقائق جانے اور سیاق و سباق سے ہٹ کر شئر کیا گیا ہے- ریسکیو1122 نے اس خبر کو دیکھتے ہی فوری طورپر تمام تحقیقات کیں جس میں حقیقت سامنے آئی۔ تمام لوگوں سے التماس ہے کہ تصدیق شدہ خبر شئیر کیا کریں جس سے عوام میں بے چینی نہ پھیلے۔ شکریہ