آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی

رحیم یارخان میں سرکاری ملازمین کی تنظیم آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں  کلمہ چوک سے ڈی  سی چوک تک  ریلی نکالی گئی ،

ریلی میں شریک سرکاری ملازمین نے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے، تنخواہوں میں اضافے اور گورنمنٹ کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی  گئی ،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ مہنگائی کے جن کو قابو کیا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتیں ملازمین کو مراعات کی تقسیم میں امتیازی برتاؤ بند کریں،

جان لیوا مہنگائی نے زندگی تنگ کر دی ہے سوائے احتجاج کے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں،ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا جائے ، گروپ انشورنس کی ادائیگی بوقت ریٹائرمنٹ دی جائے، یوٹیلیٹی الاؤنس کی ادائیگی میں امتیازی سلوک کے خاتمے تک جدجہد جاری رہے گی،

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button