رحیم یارخان میں نہری پانی کی بندش،ٹیل کے کاشتکاروں کا احتجاج

رحیم یارخان :خان پور کی نہر ون ایل میں پانی نہ آنے کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں کی زمینے بنجر اور فصلیں تباہ و برباد اور ویران ہو گئی
ٹیل کے زمینداروں نے ون ایل چک نمبر 115 ہیڈ پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے نہر ون ایل 8 دن چلتی ہے اور پندرہ دن بند رہتی ہے جو آٹھ دن نہر چلتی ہے اس سے بھی پانی چوری ہوتا ہے محکمہ انہار کا حفیظ نامی بیلدار سرعام پل اڈا 121 سے لے کر 60 آر ڈی تک موگے تڑوا کر او پائپ لگوا کر پانی چوری کرواتا ہے
جب ہم اپنی مدد آپ کے تحت ایس ڈی او محکمہ انہار خان پور چوہدری عباس صاحب اور اوورسیز جام ایاز کو ساتھ لے کر نہری پانی چوری ہونے سے روکنے کے لیے نکلتے ہے تو بیلدار حفیظ موگا توڑنے والے اور پائپ لگوانے والے زمینداروں کو آگاہ کر دیتا ہے اور ان زمینداروں کو ہمارے خلاف بھڑکاتا ہے نہری پانی چوری ہونے سے ہماری فاصلیں تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری زمینیں بھی بنجر ہو رہی ہیں

ہمارے علاقے میں گھاس اور پانی نہ ہونے سے ہمارے جانور بھوکھ اور پیاس سے مر رہے ہیں ہماری اپیل ہے ایس ڈی او محکمہ انہار چوہدری عباس  ایکسین محکمہ انہار صابر صاحب اے سی محکمہ انہار عبدلواحد صاحب چیف محکمہ انہار خالد بشیر صاحب سے کے وہ فلفور نہر ون ایل میں پانی چھوڑیں اور حفیظ بیلدار کا نہر ون ایل سے تبادلہ کریں حفیظ بیلدار عرصہ دراز سے نہر ون ایل پر ہی تعینات ہے اور نہری پانی چوری کرنے والے ہر زمیندار سے حفیظ بیلدار کے تعلقات بنے ہوئے ہیں

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button