آوارہ گردی سے منع کرنے پر16سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھالی

رحیم یارخان:آوارہ گردی سے منع کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ16سالہ بیٹے نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘

 گزشتہ روز بستی ولانہ کے رہائشی16سالہ احمدکواقدام خودکشی کرنے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ احمد کووالدین نے آوارہ گردی سے منع کرتے ہوئے بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر احمد نے گھرمیں پڑی ہوئی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی جوطبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایا اوردم توڑگیا‘ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعدنعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button