پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

رحیم یارخان :پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ضلع بھر کے چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد،

سرکل پولیس افسران و ایس ایچ او خود چرچ ہائے سکیورٹی پر موجود رہے سخت چیکنگ۔

 ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے بروز اتوار چرچ ہائے میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد میں آمد خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے پولیس افسران کے ساتھ جوانوں اور لیڈیز پولیس نے بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے،

  چرچ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی گارڈ اور رضاکار بھی پولیس کے ساتھ سکیورٹی پر موجود تھے،

چرچ میں آنے والے افراد کو تصدیق اور ضروری تلاشی کے بعد چرچ میں داخل ہونے دیا گیا،

 سرکل پولیس افسران نے اپنے سرکلز کے چرچ ہائے پر پولیس ڈیوٹی اور سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ایس ایچ اوز ڈیوٹی چیکنگ کے ساتھ ساتھ بڑے چرچ ہائے پر خود سکیورٹی کے لیے موجود رہے،

پولیس موبائلز اور ایگل اسکارڈ کا گشت بھی چرچ ہائے کے گرد و جوار میں جاری رہا گشت پر مامور پولیس نے مشکوک گاڑیوں، افراد اور اشیاء کی سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا،

سول پارچات میں ملبوس سکیورٹی برانچ و دیگر پولیس کے خفیہ ونگز نے بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے،

ضلع بھر میں مسیحی برادری نے پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات میں اتوار کی خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button