دل کی بے ترتیب دھڑکن کے خطرے کو چاکلیٹ دور کرتی ہے

رحیم یارخان :ڈنمارک کے سائنسدانوں نے 55 ہزار افراد کا تجزیہ کیا اور کہا کہ اگر ہفتے میں 2 سے 3 اونس چاکلیٹ کھائی جائے تو اس سے آٹریئل فلبریشن (اے فِب) کا خطرہ 20 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق ڈاکٹر ایلزبتھ موستووسکی نے کی جو ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ ہیں۔

آٹریئل فلبریشن میں دل کے اوپری خانے کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے جسے ایٹریا کہتے ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے،

اس کے مریضوں میں فالج کا خطرہ 5 گنا زیادہ ہوجاتا ہے اور موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق کے لیے 1993 سے 1997 تک 55 ہزار افراد سے متعلق طبی اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور ان میں بی ایم آئی یعنی باڈی ماس انڈیکس، کولیسٹرول، اور بلڈ پریشر کو نوٹ کیا۔

ان میں سے 3346 افراد اے فِب کے شکار تھے جن پر ساڑھے تیرہ برس تک غور کیا گیا۔

ان میں سے جن لوگوں نے ہفتے میں ایک سے تین اونس چاکلیٹ کھائی ان میں اے فب کا خطرہ 10 فیصد کم ہوگیا

جب کہ جن افراد نے دو سے چھ اونس فی ہفتہ چاکلیٹ کھائی ان میں اے فب کی کیفیت 20 فی صد تک کم نوٹ کی گئی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button