رحیم یارخان میں 22 اپریل عالمی ارتھ ڈے بھرپور انداز میں منایاگیا

رحیم یارخان ریسکیو1122 کے جوانوں نے22 اپریل عالمی ارتھ ڈے بھرپور انداز میں منایا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمن کے زیر نگرانی اور شہزادہ محمد اقبال کی سربراہی میں سٹیشن کے اطراف میں پودے لگائے گئے اور اسی طرح تمام ایمرجنسی گاڑیوں پر ارتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے اور ریسکیو سٹیشن کی عمارات پر آگاہی بینرز لگائے گئے۔
آگاہی واک کے بعد لگائے گئے پودوں کی افزائش اور بڑھوتری کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ شاہراہوں پر ہر آنے جانے والی والی گاڑی کے سواروں کو آگاہی بروشرز تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیو1122 ہر سال کال اپریل کی 22 تاریخ کو عالمی ارتھ ڈے بھرپور انداز میں مناتی ہے جس میں مختلف قسم کے پودے لگائے جاتے ہیں اور ان کی افزائش کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لئے اپنے حصے کی ذمہ داریاں پوری کی جا سکیں۔
اس موقع پر ہم تمام عوام سے سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کم از کم اپنے گلی محلے میں ایک ایک پودا لگائیں اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہوئے اس قومی فریضہ میں میں اپنا کردار ادا کریں۔
اسی طرح ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں جس سے محفوظ معاشرے کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button