(آر ایل این جی) پر %5ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس اضافی فوری طور پر واپس لیا جائے
رحیم یارخان :آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ممبران شعیب خان جی ،سمیر نجمل اورچاندبھائی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ (آر ایل این جی) پر %5ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس اضافی فوری طور پر واپس لیا جائے،
اورآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدرا ن کو بلا کر ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی لائحہ عمل اپنایا جائے تاکہ ہم بھی اپنا روزگار کر سکیں اورلوگوں کو بھی سہولت مل سکے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ڈیوٹی اورجنرل سیل ٹیکس پر نظر ثانی نہیں کرے گی تو مہنگائی بڑہے گی اور گیس کی قیمت بڑھانے سے سی این جی اسٹیشنز بند ہو جائیں گے
جس سے لاکھوں لوگ بےروزگار ہو جائیں گے اس کے علاوہ سندھ بھر میں سی این جی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے اور گیس کے ریٹ کم کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو فائدہ ہو سکے