خانپور:تھانہ سٹی میں سنگین مقدمہ میں گرفتار ملزم کی حوالات میں ٹک ٹاک
رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے تھانہ سٹی میں سنگین مقدمہ میں گرفتار ملزم کو پولیس کا پروٹوکول ، جاوید نامی ملزم پوری آزادی سے حوالات میں ٹک ٹاک بناتا رہا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
خان پور عید کے دوسرے روز درانی چوک میں جاوید وغیرہ نے اپنے مخالفین پر سرعام فائرنگ کر دی تھی جس میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے سٹی پولیس نے اس واقعہ میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جاوید ، خالد اور شہروز کو گرفتار کر لیا
جبکہ باقی ملزمان تاحال مفرور ہیں تاہم سٹی پولیس کو جانب سے ملنے والے مبینہ پروٹوکول کے باعث ملزم جاوید نے اپنے مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے حوالات سے ٹک ٹاک بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے
اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ ملزم کا اس طرح سرعام حوالات کے اندر موبائل استعمال کرنا اور ویڈیوز بنانا سٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے تاہم اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے سٹی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس ویڈیو کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے.