فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام دھان کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک منعقد کیا گیا

رحیم یارخان :فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر رحیمیارخان کے زیر اہتمام دھان کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر ایک منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد کاشتکاروں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی اور دھان کی فصل میں کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینا تھا۔

سیمینار کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری ایگریکلچر ساوتھ پنجاب جناب ثاقب علی عطیل تھے جبکہ پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن برائے ضلع بہاوپور جناب جمشید خالد سندھو نے کی۔

سیمینار میں 180 سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی اور سیمینار کو ریڈیو کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ کا شتکار فائدہ حاصل کر سکیں۔

سیمینار میں لیفٹینیٹ کرنل ڈاکٹر عابد مشتاق نے شرکاء کو کورونا وائرس کی وبائاور اس سے بچاو کے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری ایگریکلچر ساؤتھ پنجاب، ثاقب علی عطیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھان کے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے کی انتہائی اشد ضرورت ہے۔

مزید براں حکومت اور زرعی شعبہ میں کام کرنے والے ادارے مل کر کاشتکار کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔

کاشتکارحضرات اپنی فی ایکڑ پیداوار بڑھا کر نہ صرف اپنابلکہ ملکی ترقی میں بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔

مزید انہوں نے کاشتہ فصلوں کی پیداوار کہ سراہتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے لیئے زروعی سبسڈی میں خاتر خواہ آضافہ کیا گیا ہے۔
سیمینارکی صدارت کرتے ہوئیڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن برائے ضلع بہاولپور جمشید خالد سندھو نے کہا محکمہ زراعت اور حکومتِ پنجاب کاشتکار کوزرعی سبسڈی اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے تا کہ کسان اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔
انہوں نے ذرعی شعبہ میں ایف ایف سی کی خدمات کہ سراہا۔مزید ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کاشتکاروں کو جدید زرعی دور میں لے جانے کے لیے پہلا قدم ہے۔


فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے شعبہ فارم ایڈوائزری سینٹر رحیم یار خان کے ہیڈمحمد زاہد عزیز نے کہا شرکاء کو ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا فوجی فرٹیلائزر کمپنی کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور آج کا آن لائن سیمینار بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
مزید انہوں نے کاشتکاروں کو دھان کی فصل میں کھادوں کے مناسب استعمال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کھادوں کا دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرنے سیہی کاشتکار اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
ایف ایف سی کے ریجنل مینیجر برائے بہاولپور احسن عی ظفر نے کمپنی کے مارکیٹنگ آپریشنز کے بارے میں بتاتے ہوئے واضع کیا کہ کمپنی کاشتکاروں کو سستی اور معیاریکھادپہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔
انہوں نے کمپنی کی زرعی خدمات کے علاوہ کاشتکاروں کی معالی معاونت، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں دی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
پروگرام کے میزبان ایگری سروسز آفیسر برائے ضلع بہاولنگر دانش علی طارق نے کاشتکاروں کو دھان کی منافع بخش پیداوار کے موضوع پر تفصیل کے ساتھ معلومات فراہم کی جبکہ پروگرام کی میزبانی ہیڈ آف سیلز برائے ضلع بہاولنگر عمران غفورنے کی۔ پروگرام کے اختتام پر کاشتکاورں کی جانب سے کیے جانے والے سوالوں کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔
تمام شرکاء پروگرام نے ایف ایف سی کی کاوش کو بہت سراہا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button