رحیم یارخان میں بارشوں کا سلسلہ
جمعه کے روز بلوچستان اورسندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری ۔اس دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز بارش/ژالہ باری کا امکان۔
جمعه کے روز خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ بالائی وسطی بلوچستان اوربالائی سندھ میں مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان۔
جمعرات (رات): صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خطۂ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،سرگودھا،میانوالی ،منڈی بہاؤالدین اور ساہیوال میں بارش۔
جمعہ کےروز :خطۂ پوٹھوہار ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،سرگودھا،میانوالی ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال،ساہیوال، اوکاڑہ،لیہ،راجن پور،ملتان، ڈی جی خان،رحیم یار خان، بہاولپوراوربہاولنگرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، کشمیر،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ،بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (شاہی قلعہ 53، فرخ آباد 49، جیل روڈ ،گلشن راوی 44، چوک ناخدا ،ائیرپورٹ42، لکشمی چوک ،سٹی40، جوہر ٹاؤن 38، سمن آباد 37، نشتر ٹاؤن 35، تاج پورہ ،مغلپورہ ، واسا ہیڈ آفس 33، اپر مال 32، اقبال ٹاؤن 27(،سیالکوٹ(ائیرپور13،سٹی06) نورپورتھل،،مری14،قصور،نارووال13، راولپنڈی (چکلالہ 09، شمس آباد 06)، اسلام آباد (سید پور09 زیرو پوائنٹ05، گولڑہ ، بوکرا ، ایئرپورٹ 04)، جہلم07، ملتان (سٹی05، ائیرپورٹ04)، چکوال، حافظ آباد04، گوجرانوالہ03، سرگودھا 02، منڈی بہاؤالدین 01، کشمیر: راولاکوٹ17، کوٹلی 13، مظفر آباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 04)، گڑھی دوپٹہ 04،خیبرپختونخوا: بالاکوٹ،کاکول11، پشاور(ائیرپورٹ 10،سٹی 01)، چراٹ ،پٹن05، پٹن 02 ، تخت بائی 01، گلگت بلتستان: سکردو 08، بونجی 02، بلوچستان: خضدار 05، دالبندین 04،لسبيله03،دادو02، اورماڑہ 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ برف باری (انچ): اسکردو9.7،مری8.5،کالام5.5،مالم جبہ5.0،دیر4.0،چترال اور بگروٹ میں0.4انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 09،لہہ منفی 08، گوپس منفی 07، زیارت منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردومنفی 04،قلات،مالم جبہ منفی 03،استور ،دیر،دروش،پاراچنار،راولاکوٹ منفی 02،مری،پلوامہ،شوپیاں،بارہ مولہ اورمیر کھانی میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔