ملتان : ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کو پروموشن بیج لگائے گئے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کو پروموشن بیج لگارہے ہیں۔
DPO Zahid Nawaz Marwat
DPO Zahid Nawaz Marwat


رحیم یارخان
: زاہد نواز  جیسے پولیس آفیسر محکمہ پولیس کے ماتھے کاجھومر ہیں‘جنہوں نے مختلف اضلاع میں فرائض کی ادائیگی کے دوران نہ صرف محکمہ کانام روشن کیا بلکہ ایمانداری کو بھی مطمح نظر رکھا۔

ان کی 19ویں گریڈ میں ترقی ان کی محکمانہ خدمات کا شاندار اعتراف ہے‘
ان خیالات کااظہار سی ای او سٹی کیبل چوہدری الیاس وڑائچ نے ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا‘
اس موقع پر سی ای او سٹی کیبل چوہدری الیاس وڑائچ نے ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کو 19ویں گریڈ میں ترقی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ‘
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز  نے چوہدری الیاس وڑائچ اور ان کے وفد مےں شریک میاں فیصل ‘چوہدری اختر(یونی لیورخانیوال) کا مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چوہدری الیاس وڑائچ اور ان کے وفد مےں شریک افراد نے 19ویں گریڈ مےں ترقی پانے پر زاہد نواز مروت کو پھولوں کاگلدستہ بھی پیش کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button