رحیم یارخادن : تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
رحیم یارخان: ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے نوید نواز کو احمد پور لمہ، آفتاب احمد کو ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ تعینات کر دیا، اسداللہ مستوئی اور احسان الہی کے تھانے تبدیل سب انسپکٹر مزمل اسحاق چوکی انچارج بہادر پور تعینات۔
ڈی پی او محمد علی ضیاء نے سب انسپکٹر نوید نواز واہلہ کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ، سب انسپکٹر جام آفتاب احمد تھانہ ظاہر پیر سے ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ تعینات کر دیا ہے، انسپکٹر ریاض احمد فیاض کو ایس ایچ او تھانہ کوٹسمابہ سے پولیس لائن تبدیل کیا گیا ہے،
ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ اسداللہ خان مستوئی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر جبکہ ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر محمد اسلم خان بلوچ کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ تعینات کر دیا ہے،
اسی طرح سب انسپکٹر مزمل اسحاق کو تھانہ صدر صادق آباد سے چوکی انچارج بہادر پور تعینات کیا گیا ہے جبکہ چوکی انچارج گلشن فرید سب انسپکٹر یونس جاوید کا تبادلہ کرتے ہوئے چوکی انچارج خانبیلہ تعینات کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دیں۔