محمودحسن چوہان کے خلاف جعلی نکاح نامے پر مبنی خبر کی پرزور مذمت کرتے
رحیم یارخان: انجمن اصلاح معاشرہ موضع قیصرچوہان کے چیئرمین جام یعقوب احمدچوہان‘جنرل سیکرٹری ظہیرعباس چوہان‘ میڈیا انچارج محمدشاکر چوہان نے مقامی بزرگ دینی وسیاسی سماجی شخصیت انجمن اصلاح معاشرہ کے صدر محمودحسن چوہان کے خلاف جعلی نکاح نامے پر مبنی مقامی اخبار میں شائع ہونیوالی بے بنیاد خبر کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نوسرباز فراڈ عورت نے غلط بے بنیاد اور من گھڑت خبر شائع کروا کر ہمارے بزرگ رہنما محمودحسن چوہان کی عزت وشہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انجمن اصلاح معاشرہ کے دیگر عہدیداروں مولوی محمدلقمان مہر‘ حافظ رفیق احمداویسی‘ امداد اللہ چوہان‘ غلام مصطفی پہوڑ‘ شاہنواز پہوڑ ودیگر نے بھی محمودحسن چوہان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نوسرباز عورت کی جانب سے جھوٹی خبرشائع کروانے کی مذمت کی ہے۔
مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے حکومتی اعلانات زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں‘ چینی‘ آٹا کے حصول کیلئے عوام آج بھی ذلیل وخوار ہورہے ہیں‘
رمضان المبارک کا مہینہ غریب‘ لاچار‘ غرباء ومساکین کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے‘اسلام میں ناجائز منافع خوری‘ ذخیرہ اندوزی کرنے کی گنجائش نہیں‘
عوام کو ناجائز منافع خوروں اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے چنگل سے چھٹکارہ دلا کر ریلیف فراہم کیاجائے۔
ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کے سٹی صدر چوہدری محمداکرم نورانی نے جے یوپی کے ضلعی ناظم نشرواشاعت محمودحسن چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی موضع قیصرچوہان کے ترجمان شاہنواز پہوڑ بھی موجود تھے۔ چوہدری محمداکرم نورانی نے کہا کہ افسوس ہے کہ ریاست مدینہ کے سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے‘
غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہے اور کوئی ان کی سننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں بھی غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاگیا بلکہ الٹا مہنگائی کی شرح میں کئی سو گنا اضافہ ہوگیا ہے
جس سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں بے تحاشا مہنگائی کا خاتمہ کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔
بدلی شریف کے معروف بزرگ رہنما سید محمد اختر حسین شاہ بخاری‘ سید مراد حسین بخاری کے والد سابق کونسلر پیر سید ابراہیم شاہ بخاری‘ پیر سید عثمان بخاری کے ماموں پیر سید عاشق حسین بخاری مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز دنیا فانی سے رحلت کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بدلی شریف کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا رضا المصطفیٰ اویسی‘ محمود حسن چوہان‘ حاجی اختر حسین‘ صوفی در محمد اویسی‘ جام محمد اکرم راہی‘ جام فیض الرحمن آرائیں سمیت دینی و سیاسی سماجی رہنماؤں‘ زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔ مرحوم پیر عاشق حسین بخاری کو انکے آبائی خاندانی قبرستان میں ہزاروں عقیدت مندوں عزیز و اقارب کی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔