بلا تفریق میرٹ کو یقینی بنا کر اپنے اور محکمہ کے وقار کا باعث بنیں,ڈی پی او اسد سرفراز

رحیم یارخان :ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا ہے کہ پولیس افسران تھانہ کی سطح پر جرائم پر کنٹرول اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آنے والے سائلین کی عزت نفس کو کسی صورت مجروع نہ کیا جائے۔بلا تفریق میرٹ کو یقینی بنا کر اپنے اور محکمہ کے وقار کا باعث بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل اور صدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے بھی مختلف سنگین مقدمات کے متعلق رپورٹس لیں اور ان کی یکسوئی کے متعلق ہدایات جاری کیں،

اے ایس پی یو ٹی محمد شہزاد بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم پچاس لاکھ آبادی کے ضلع کی عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے محافظ ہیں اور یہ ایک غیر معمولی ذمہ داری ہے جس کو نبھانے کے لیے گورنمنٹ کی جانب سے حاصل شدہ وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہمارے بس میں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے رب کی عطا کردہ صلاحیتوں کو بھر پور استعمال کریں اور اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام پولیس افسران و اہلکاروں سے ان کی اسطاعت کار کے مطابق کام لیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے،

انہوں نے ہدایت کی کہ اپنے سرکلز اور تھانہ کی سطح پر اپنی بہتری کارکردگی سے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس سلسلہ میں بلا تفریق کام کیا جائے تاکہ عوام میں احساس تحفظ بڑھے اور آپ کا اور محکمہ پولیس کا وقار بلند ہو۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button