رحیم یارخان کا طالبعلم فیصل آباد سے بازیاب،ملزم گرفتار

رحیم یارخان: تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے مغوی طالب علم کو فیصل آباد سے بازیاب کر لیا ملزم گرفتار، چک 125 ون ایل کے رہائشی ساتویں جماعت کے طالب علم عاطف کو ملزم وحید بہلا پھسلا کر فیصل آباد لے گیا تھا، ملزم پہلے بھی ایسی واردات کر چکا ہے جس میں ایک نوجوان کے ورثاء سے ساڑھے پانچ لاکھ ٹھگ لیے تھے۔
کچھ روز قبل چک 125 ون ایل کے رہائشی مجید احمد نے تھانہ اسلام گڑھ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا

کہ اس کا 15 سالہ بیٹا عاطف مجید ساتویں جماعت کا طالب علم ہے سکول سے بریک ٹائم میں گھر لنچ کے لیے آیا پھر سکول گیا تو مقررہ وقت تک واپس نہ آیا جس پر بے حد تلا ش کے بعد شک ہوا ہے کہ اسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے

جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ڈی ایس پی خان پور اللہ یار سیفی اور ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ ملک منظور احمد کو بچے کو ٹریس کر کے بحفاظت بازیاب کرانے کا ٹاسک دیا

جس پر ایس ایچ ا و ملک منظور احمد اور ٹیم نے اس کیس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہوئے تیزی سے کام شروع کیا تو فیصل آباد کے علاقہ سے ملزم وحید کے ساتھ مغوی عاطف مجید کو ٹریس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مغوی کا بحفاظت بازیاب کرکے رحیم یارخان تھانہ اسلام گڑھ منتقل کر لیا

جہاں پر ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ایسی واردات کرتے ہوئے پہلے بھی ایک نوجوان کو آپر پنجاب لے گیا تھا

جہاں اسے بند رکھ کر نوکری کے نام پر اس کے ورثاء سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ٹھگ کر اسے خالی ہاتھ واپس اس کے گھر بھیج دیا تھا، عاطف کے والد اور دیگر اہل خانہ نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ایس ایچ او اسلام گڑھ ملک منظوراحمد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے،

ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بچوں کے والدیں اور ورثاء کو پیغام دیا ہے کہ اپنے بچوں کے چال چلن پر نظر رکھتے ہوئے ان کے تعلقات کس قسم کے لوگوں کے ساتھ ہیں ضرور چیک کریں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر رہنے کا نوٹس لیا

کریں تاکہ آپ کے بچے کسی ایسے عناصر کے ہاتھ نہ چڑھ سکیں جس کے بعد آپ کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button