اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار محکمہ کا رخ زیبا ہیں,ایس پی انوسٹی گیشن

رحیم یارخان: ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار محکمہ کا رخ زیبا ہیں، کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد فقیر حیسن، نوید نواز واہلہ ایس ایچ او سٹی صادق آباد، اسداللہ مستوئی ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور، محمد یسین ایس ایچ او پکا لاڑاں، پی آر او ٹو ڈی پی او سیف علی، سب انسپکٹرز احمد رضا، محبوب مشوری، اے ایس آئیز خادم حیسن، شاہد محمود، انچارج خدمت کاؤنٹر شیخ زید ہسپتال محمد ارشد، ہیڈ کانسٹبلان محمد عدنان، ممتاز احمد، رائس محمد اکبر، ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی کے بی بھٹی، محمد راشد، عاطف وڑائچ، کانسٹیبلان محمد عدنان سی ٹو، شرافت چیمہ سی ٹو ، عمیر انجم سی ٹو، سید تہذیب الحسن نقوی، امیر حمزہ، لیڈیز سٹاف و دیگر کو مختلف پیشہ ورانہ امور میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ یہ وہ اہلکار ہیں جنہوں نے پولیس فورس میں اپنی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امور ملازمت کو نمایاں طور پر سرنجام دیا جس پر انعام کے حق دار قرار پائے ہیں جو کہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام پولیس فورس ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دے اور انعام کی حق دار ٹھرے،ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ عبدالمجید نے محکمہ پولیس میں بہترین خدمات سرانجام دیں، ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک اچھے اہلکار سے محروم ہو گیا ہے،

اللہ عبدالمجید کی ریٹائرمنٹ کی زندگی میں آسانیاں دے اور یہ ایک کارآمد شہری کے طور پر فعال رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بی ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل چوہدری عبدالمجید المعروف چچا مجید کی مدت ملازمت ساٹھ سال پوری کر کے ریٹائرڈ ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

کانسٹیبل عبدامجید کی ریٹائرمنٹ پر ایس ڈی پی او آفس میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی ایس پی اسلم خان، ایس ایچ او اے ڈویژن فرحان خان، ریڈر ٹو ایس ڈی پی او سٹی عبدالقیوم، چوہدری محمد احمد مون، مظہر حیسن و دیگر نے شرکت کی شرکاء نے انہیں مالائیں پہنائیں اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ عبدالمجید نے محکمہ پولیس میں بہترین خدمات سرانجام دیں، ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک اچھے اہلکار سے محروم ہو گیا ہے،

اللہ عبدالمجید کی ریٹائرمنٹ کی زندگی میں آسانیاں دے اور یہ ایک کارآمد شہری کے طور پر اچھی زندگی گزاریں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button