غلط انجکشن لگانے سے 20سالہ نوجوان جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ
رحیم یار خان : شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 20سالہ نوجوان جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، تحقیقات کرکے کارروائی کا مطالبہ۔،،،،،،
تفصیل کے مطابق بستی رئیس دوست محمد کے رہائشی محمدانور نے ورثاء کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے 20سالہ بیٹے محمد مجاہد کو چیک اپ کرانے کے لیے ڈاکٹر علی برہان مصطفی کے پاس شیخ زید ہسپتال آئے جنہوں نے چیک اپ کرکے انجکشن لگوانے کاکہاانجکشن لگتے ہی محمدمجاہد ہسپتال میں بے ہوش ہوگیاتو ڈاکٹر نے ایمرجنسی وارڈ لے جانے کو کہاجہاں پہنچے تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی،
محمدانور نے الزام عائد کیاکہ اس کے بیٹے کو غلط انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیاہے۔
اس سلسلہ میں واقعہ کی انکوائری کے لیے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر آصف نے تحریری درخواست لی اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیاگیا۔