رحیم یارخان :پولیس اہلکاروں میں کورونا ویکسیسن کا عمل مکمل کر لیا گیا
رحیم یارخان : کمانڈنٹ بٹالین تھری ایس پی محمد سلیم نیازی کا حکم اہلکاروں کی کورونا ویکسیسن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
رحیم یارخان اور راجن پوراضلاع کے کمپ انچارج انسپکٹر سیف اللہ خان کورائی نے رپورٹ کمانڈنٹ کو پیش کر دی۔
کمانڈنٹ پنجاب کنسٹیبلری بٹالین تھری ملتان ایس پی محمد سلیم خان نیازی نے پی سی تھری کے تمام کمپ انچارجز کو کمپوں میں تعینات اہلکاروں کو کورونا ویکسیسن لگوانے کا حکم جاری کیا تھا تاکہ اہلکار کورونا سے محفوظ ہو کر اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں جاری رکھیں
جس کی تعمیل کرتے ہوئے رحیم یارخان اور راجن پور اضلاع کمپ انچارج پی سی و لائزان آفیسر انسپکٹر سیف اللہ کورائی نے ضلع رحیم یار خان اور راجن پور کمپ میں تعینات تمام رینک کے 150 سے زائد اہلکاروں کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے پر ایک مفصل رپورٹ کمانڈنٹ پی سی بٹالین تھری ملتان ایس پی محمد سلیم خان نیازی کو پیش کر دی ہے جس پر کمانڈنٹ نے اطمینان اظہار کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق فرائض کی انجام دہی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔