ڈسٹرکٹ جیل محمد اسمعیل کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

رحیم یارخان: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کے چیف وارڈر نمبر 8573 محمد اسمعیل کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ڈسٹرکٹ جیل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل سید با برعلی،اور ڈ پٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شاہد محمود نے چیف وارڈر سے اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والے محمد اسماعیل کوکراؤن لگائے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل سید با برعلی اور دیگر اسٹاف نے محمد اسمعیل کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت حسن کار کردگی کی بدولت ترقی پانا بلاشبہ ایک اعزاز ہے۔

اس موقع پر جملہ آفیسران اور اسٹاف موجود تھا جس میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button