ڈیلرز کو کھادوں کی یکساں فراہمی کو یقینی بنائی جائے,وسیم الرحمن
رحیم یارخان :فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے رحیم یار خان ریجن کی طر ف سے ایک ڈیلر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز وسیم الرحمن مہمان خصوصی تھے۔
جبکہ میا ں ذکاء الدین، ہیڈ آف سیلز سنٹر ل زون نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس پروگرام میں ریجنل منیجر بخت جمال، ہیڈ آ ف ایف اے سی محمد زاہد عزیز، ایف ایف سی کے افسران اور پورے ریجن سے ایف ایف سی کے ڈیلرز نے شرکت کی۔
ہیڈ آف سیلز وسیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کمپنی اور ڈیلروں کے درمیا ن رابطہ قائم رکھنا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ڈیلرز اور کمپنی کے درمیان پچھلے چار دہائیوں سے ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ اس پروگرام سے ڈیلر ز کو کمپنی کے پالیسوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ کھادوں کی مقامی اور بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کی بنیا دی پالیسی ہے کہ تمام ڈیلرز کو کھادوں کی یکساں فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔
ایف ایف سی پورے ملک میں اپنے ڈیلرز کے ذریعے کھادوں کی یکساں فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز (سینٹرل زون) میاں ذکاء الدین نے کہا کہ پاکستان میں یوریا کھاد کی تیاری کی جاتی ہے
جس کی وجہ سے اس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی اعلیٰ کوالٹی کی کھادیں تیار کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ایف ایف سی فارم ایڈ وائزری سنٹر رحیم یار خان کے مینیجر محمد زاہد عزیز نے فصلوں میں متوازن کھادوں کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
ایف ایف سی کے ڈپٹی مینیجرفنانس نے کمپنی کے مختلف مالی دستاویزات کے بارے میں بتایا اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹیکسوں کے حوالے سے حکومتی پالیسوں کے بارے میں بتایا۔
آخر میں ہیڈ آف سیلز ایف ایف سی وسیم الرحمٰن کی طر ف سے ڈیلرز میں لانگ ایسویشن ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ جس کا مقصد کمپنی کی طر ف سے ڈیلرز کے ساتھ قائم مضبوط کاروباری رشتے کو سراہنا تھا۔
آخر میں ایف ایف سی کے ریجنل مینیجر بخت جمال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔