رحیم یارخان :آزادی مارچ کریک ڈاؤن تحریک انصاف کے 57کارکن رہا
رحیم یارخان :آزادی مارچ کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کئے جانے والے تحریک انصاف کے 57کارکنوں،عہدیداروں کو رہا کر دیا گیا،
رہائی پانے والوں میں 21کا تعلق رحیم یارخان،15کا تعلق خانپور،12کا تعلق لیاقت پور اور9کا تعلق صادق آباد سے تھا ان گرفتار کارکنوں،عہدیداروں کو ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر 30یوم کے لئے نظر بند کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ کی ہدایت پر آزادی مارچ کے دوران کئے جانے والے ضلع بھرمیں کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 57کارکنوں،عہداروں کو حراست میں لیکر 30یوم کے لئے نظر بند کردیا تھا جنہیں گزشتہ روز رہا کردیا گیا،
رہائی پانے والوں میں عطاء اللہ،چوہدری جعفر،ممتاز،در محمد،جعفر حسین،محمد منیر،محمد سہیل،ذیشان ارشد،محمد فہیم،عدنان حسین،مظہر فرید،ارشاد علی،محمد تنویر،فخر زمان،آصف علی،سرورشاہ،محمد اختر محمد طارق جمیل،پرویز ناصر،۔وسیم اکرم،محمد صفدر،محبوب احمد،محمد زاہب،ولی محمد،محمدشاہد،محمد اکرم،حسین قادر،محمد یونس،خدائے نور،محمد یعقوب،جاوید اقبال،نجم الحسن،محمد عارف،حسن علی،عبدالجبار،محمد افضل،حسن رضا،محمد ارسلان،اویس طاہر،بلال رشید،فیصل شہزاد،زوارحبیب،الطاف حسین،راشد اشفاق،حسین محمود،عبدالجبار،محمد عارف،ثاقب علی اقبال،محمد یعقوب،عمر طاہر،محمد آصف،وسیم،حسن شبیر،حضوربخش،اظہر خان،عمر لودھی اورمحمد آصف شامل ہیں رہائی پانے والے ان کارکنوں عہدیداروں میں سے 21کا تعلق رحیم یارخان 15کا تعلق خانپور،12کا تعلق لیاقت پور اور9کا تعلق تحصیل صادق آباد سے تھا۔