خان پور کی ضلعی حیثیت بحالی کا وقت قریب آ چکا ہے,میاں شہزاد انور

خان پور : سرپرست اعلیٰ تحریک ضلع بحالی خان پور میاں شہزاد انور کی زیر صدارت تحریک ضلع بحالی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران و کاروباری شخصیات چوہدری تنویر احمد ، عبدالمجید خان کورائی ، رئیس ندیم چاچڑ ، ملک عبدالحلیم ، چوہدری محمد نوید ، رانا عثما ن غنی ، دلشاد ظفر ، ملک نوید الرحمن ،مختیار احمد لبانہ ، محمد ارشد رحمانی ، رئیس آصف کلیم چاچڑ ، میاں حسیب عثمان نے شرکت کی

تحریک ضلع بحالی خان پور
تحریک ضلع بحالی خان پور

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہزاد انور نے کہا کہ خان پور کی ضلعی حیثیت بحالی کا وقت قریب آ چکا ہے تمام تر مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور انشاءاللہ بہت جلد یہاں کی عوام کو ضلعی حیثیت بحالی کی خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے یہاں کی عوام سے الیکشن کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے یہاں کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا اب وقت آ چکا ہے کہ حکمران اپنا وعدہ وفا کریں انہوں نے کہا کہ خان پور کی ضلعی حیثیت بحال ہونے سے یہاں پر ترقی و خوشحالی آئے گی اور ضلعی سطح کے فنڈز اور سہولیات مہیا ہونے سے یہاں کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہو ں گی خان پور کی عوام کو اب اپنے زیادہ تر مسائل کے حل کے لیے 40کلومیٹر کا سفر طے کر کے رحیم یار خان جانا پڑتا ہے جس سے ایک طرف تو وقت کا ضیاع ہوتا ہے جبکہ ایمرجنسی میں جانے والے کئی مریض راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں اس لیے خان پور کی ضلعی حیثیت بحالی کے بغیر یہاں کے مسائل کا حل کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button