چینوٹ کا ڈھول ڈانس گروپ کچے میں اغوا ،کروڑ روپے تاوان طلب
رحیم یارخان : شادیوں میں ڈانس کرنے والا چینوٹ کا ڈھول ڈانس گروپ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں نے جھانسے سے بلاکر اغوا کرلیا ایک کروڑ روپے تاوان طلب نو مغویوں میں کم عمر لڑکا بھی شامل
صادق آبادسندھ پنجاب کے بارڈر ایریا میں موجود کچے کے ڈاکو اغوا برائے تاوان کی نئی تکینک کو اپنائے ہوئے ہیں فون پر سستا ٹریکٹر سستی گاڑی یا لڑکی کے ذریعے شادی کا جھانسہ دیکر درجنون افراد سے کروڑوں روپے تاوان وصول کیا جاچکا ہے اب مبینہ طور پر اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈاکوئوں نے شادی کی تقریبات میں ڈھول بچا کر ڈانس کرکے روزی کمانے والے چینوٹ سے تعلق رکھنے والے نو رکنی گروپ کو رحیم یار خان بلایا اور پھر وہاں سے اغوا کرلیا اب ان کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا جارہا ہے ورثا اور ڈاکوئوں کے درمیان ہونیوالے بات چیت کی ریکارڈنگ سماء نیوز نے حاصل کرلی یے
چنیوٹ کی ڈانس پارٹی کو رحیم یارخان کے کچے کے ڈاکوں نے اغوا کر لیا ایک کروڑ تاوان طلب @Rykpolice068 @OfficialDPRPP #شٹرڈاون_ہڑتال_27_فروری #100DaysOfCode #جاوید_نہیں_ننگے_تم_ہوئے_ہو #rahimyarkhan pic.twitter.com/ZzG58JbUlq
— Rahim Yar Khan (@rahimyarkhannet) February 27, 2023
اغوا ہونیوالوں میں انصر علی سہیل حیدر شفقت علی محمد بلال مشتاق اسماعیل قمر طیب نعمان علی شامل ہیں