نشے کی لت میں مبتلانوجوان چوری کرتے پکڑاگیا

رحیم یارخان:نشے کی لت میں مبتلانوجوان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیا‘ مالک نے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے اپنی عدالت لگالی‘ رسیوں سے باندھ کربدترین تشدد کانشانہ بنایا‘ ویڈیو وائرل ہونے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاسخت نوٹس‘ مالک گرفتار‘ رنگے ہاتھوں پکڑاجانیوالا چور روپوش‘

گذشتہ روز موضع دشتی کے رہائشی محمدعمران کے گھر موضع گھیمی کارہائشی نشے کی لت میں مبتلا احمد عرف گنجا برتن چوری کررہاتھاکہ اسی دوران مالک عمران سمیت دیگر افراد نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘جس پرعمران وغیرہ نے برتن چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے احمدعرف گنجاکوچارپائی کے ساتھ رسیوں سے باندھ کربدترین تشدد کانشانہ بنایا‘ موقع پر موجود افراد تماشا دیکھتے رہے‘ بعدازاں ذرائع کے مطابق رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے احمد کوچھوڑ دیاگیا‘ تاہم اسی دوران تشدد کے دوران بنائی جانیوالی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوجانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سخت نوٹس لیاجس پرمتعلقہ پولیس نے تشدد کرنے والے محمدعمران کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button