نازیبہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کے مقدمہ میں اہم پیش رفت”
رحیم یارخان :نازیبہ ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ،عدالت نے پولیس کو پیرکے روزملزم کو ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔
لیبر کالونی کی رہائشی اریج ذوالفقار نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا تھا کہ عرصہ تین سال قبل اس کی توحید آباد کالونی کے رہائشی احمدحسن سے دوستی ہو گئی تھی جس نے اسی دوران اس کی نازیبہ ویڈیوبنالی تھی اسی دوران احمد حسن نے اس کی نازیبہ ویڈیو چشتیاں کے رہائشی اپنے بہنوئی نعمان علی کو شیئرکر دی
جس پر دونوں سالے بہنوئی نے مل کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا اوررقم کی ڈیمانڈکرنے لگے جس پر اس نے دونوں کو 35ہزارروپے کی رقم اداکردی تاہم اسی دوران دونوں نے اسے زبردستی اپنے گھر بلواکر زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھی
پولیس نے متاثرہ اریج ذوالفقار کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم احمد حسن کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز پولیس نے ریکارڈ کے ہمراہ مجسٹریٹ دفعہ 30ندیم اصغر ندیم کے پاس ملزم احمد حسن کے جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا
جہاں پر فاضل جج نے ملزم سے جرم بابت دریافت کیا تو ملزم نے کہا کہ یہ ویڈیو میں نے نہیں بنائی بلکہ اریج ذوالفقار نے خود بنائی ہے اس کو پھنسایا جارہاہے
جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پرایسکیوٹرزمیاں اونگریب اورملک اسدعلی اعوان کو بلاکر اس کیس بابت لیگل مشاورت کی
جس پر اے ڈی پی پیز نے بتایا کہ اس کیس پر پولیس تفشیش نہیں کر سکتی یہ کیس سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر عدالت نے تفشیشی محمدآصف کو ہدایت کی کہ وہ مورخہ 21جون بروزسوموارکو ایف آئی اے کی کورٹ میں پیش کرے۔