امانت میں خیانت اور شہری کو اسلحہ تان کر دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
رحیم یار خان : امانت میں خیانت اور شہری کو اسلحہ تان کر دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، مرکزی ملزم ڈاکٹر اصغر ملک گرفتار۔
عباسیہ ٹائون کے رہائشی میاں صہیب بخش نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بیان کیا کہ اس کے ڈاکٹر اصغر علی ملک سے کاروباری مراسم تھے جس بناء پراس نے سات لاکھ ساٹھ ہزار روپے مالیت کا سات ہزار لیٹر ڈیزل ادھار لیااور ڈیزل یا متبادل رقم دینے کا وعدہ کیا وعدے پر جب ڈاکٹر اصغر علی ملک سے رقم کا تقاضاکیاکہ وہ طیش میں آگیااور اپنے بھائی اطہر ملک نے اسلحہ تان کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ڈیزل یا متبادل رقم دینے سے انکار کردیا واویلا پر ملزمان فرار ہو گئے
پولیس تھانہ صدرصادق آباد نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر365/21 درج کرکے کارروائی شروع کردی اور ڈاکٹر اصغر علی ملک کو گرفتار کرلیا،
واضح رہے کہ ڈاکٹر اصغر علی ملک نے اڈہ خانپور ہسپتال میں غلط انجکشن لگا کر بچے کی جان لی تھی لیکن قانون کے شکنجے سے بچ گیا اتائی ڈاکٹر فراڈ کے واقعات میں ملوث پایا گیا ہے شہریوں نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔