رحیم یارخان میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا گیا
رحیم یارخان: مرکز ہادی عالم ویلفئیر فاؤنڈیشن برہان شریف سردار گڑھ کے زیر اہتمام قاری مقدر مرادی کی زیرنگرانی میں منشیات کے خاتمے کے لیے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی زبیر خان بنگش نے کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی زبیر خان بنگش نے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے اور سماج کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے ہادی عالم ویلفئیر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور طلباء وطالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کیلئے نشے کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کارر وائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلبہ اور طالبات نے ڈی ایس پی زبیر خان بنگش سے انعامات حاصل کئے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سردار گڑھ سے منشیات فروشوں کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی،
مرکز ہادی عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن برھان شریف کے نائب مہتمم قار ی مقدر مرادی نے بھی منشیات کے اڈوں کو ختم کروانے کے لیے بڑی جدوجہد کی،قاری مقدر مرادی نے کہا کہ ہادی عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن یہ ایک ادارہ ہے جو سردار گڑھ برہان شریف میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
جس میں 700 کے قریب طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے لوگوں کو ایمان کی روشنی سے نوازا جا رہا ہے۔ الحمد للہ دو ایمبولینس سروس بھی اس ویلفیئر کے اندر موجود ہے۔
جو رکن پور اور سردار گڑھ کے لوگوں کو سہولت مہیا کرتی ہیں اور ایک میت بس بھی موجود ہے اور بھی ادارہ کی خدمات ہیں یہ ویلفئر یتیموں کی شادیاں کرواتی بیواؤں کو سہارا دینا غریبوں کے گھر بنوانا اور بھی ہادی عالم ویلفیئر کی خدمات جیسا کہ ہسپتال چل رہا ہے۔
جس میں غریبوں کو مستحقین کو مفت دوائی دی جاتی ہے،مولانا خان محمد مرادیبرہانی اس ویلفیئر کے بانی ہیں اور ان کے صاحبزادے قاری مقدر مرادی نائب مہتمم ہیں اس ادارے میں ہائی اسکول تک بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے اور قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے ہے اور الحمدللہ کافی طلبہ اور طالبات اس ادارے سے 8حافظ قرآن بن چکے ہیں اور میٹرک کی سند بھی حاصل کر چکے ہیں بس یہی ہے آرزوکہ تعلیم قرآن عام ہوجائے ہر پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو جائے۔