رحیم یارخان :اغواءکے مقدمہ کا ڈراپ سین ،بیوی کے اغواءکا واقعہ ڈرامہ نکلا ،
رحیم یارخان :اغواءکے مقدمہ کا ڈراپ سین ،بیوی کے اغواءکا واقعہ ڈرامہ نکلا ،عدالت نے مغویہ کے بیان پر ملزم کو رہا کر دیا ۔
مغویہ شمیم مائی کے شوہرغلام فرید نے تھانہ صدر رحیم یارخان میں درخواست دی کہ اس کی کھال پر کپڑے دھونے کے دوران اس کی بیوی کو6کس ملزمان پرویز ،محمد رمضان ،صدام حسین ،عرفان ،خدابخش اورگل بہار نے گن پوائنٹ پر زبردستی زنا کے لئے اغواءکر کے لے گئے ہیں
شوہر کی درخواست پر ASiاشتیاق احمد نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا تھا گزشتہ روز ASIنے ملزم پرویز کو مجسٹریٹ دفعہ 30ندیم اصغر ندیم کی عدالت میں پیش کیا
جہاں مدعی محمد فرید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے میری بیوی کے ساتھ زنا کیا ہے لہذااس کو سخت سزادی جائے ،فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے جب مغویہ شمیم مائی کو میڈیکل کرانے اوربیان زیر دفعہ 164ضابطہ فوجدار ی کرانے کے بارے میں پوچھا کومغویہ شمیم مائی نے عدالت کو بتایا کہ اسے کسی نے اغواءنہ کیا ہے اوروہ میڈیکل نہیں کرواناچاہتی جس پر مجسٹریٹ دفعہ 30ندیم اصغر ندیم نے ملزم پرویز کی ہتھکڑی کھلوادی اورملزم کو ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔