معذور اور گونگے بہرے 100 افراد میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا

رحیم یارخان: رحیم یارخان سر سید آزاد ڈی اینڈ ڈیف پاکستان رحیم یارخان کے زیر اہتمام معذور اور گونگے بہرے 100 افراد میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ بھی رمضان المبارک اور عید الفطر کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

سماجی رہنما چودھری شوکت علی‘ تنظیم کے صدر طارق محمود‘ نائب صدور سجاد حسین کمبوہ‘ شاہد حسین‘ جنرل سیکرٹری سلمان محمود‘ محمد اسحاق نسیم ‘ عبداللہ سجاد کمبوہ اور عمران ظفر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند افراد کی خدمت انسانیت کی حقیقی میراج ہے۔ وہ بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

انھوں نے حکومت اور دیگر مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ معذور اور گونگے بہرے خصوصی افراد کی اعانت کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اور سرکاری سطح پر خصوصی افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ بھی آسودہ حال زندگی بسر کر سکیں۔

انھوں نے سر سید آزاد ڈی اینڈ ڈیف پاکستان کی جانب سے رحیم یارخان 16 ویں سالانہ تقریب راشن کا انعقاد کیا گیا اور یہ راشن اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال تقسیم کیا جاتا ہے مخیرحضرات کو بھی چاہے کے وہ خود آگے بڑھ کر خصوصی افراد کی اعانت کریں۔ اسی سے ان کی دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button