بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

جمعہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم نارووال ،لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم نارووال، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان اوربہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

جمعه کے روز سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔

ہفتہ کے روز زیریں سندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم زیریں سندھ، لاہوراور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور(نشتر ٹاؤن 22، جوہر ٹاؤن 20، واسا آفس،گلبرگ 03، اپر مال 01)، سندھ: اسلام کوٹ 50،بدین27،کراچی (سرجانی 18، اورنگی 11، مسرور بیس 10، ناظم آباد 05)،نگر پارکر15، ڈپلو 14،مٹھی 03، بلوچستان: بارکھان 10، لسبیلہ 04، سبی اور کوہلو میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت43،سبی ،لسبیلہ اورنوکنڈی میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button